قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس کے منتظر

0 14

یف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کے فائنل کو گزرے ہوئے دو ہفتوں بعد بھی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

 

تاہم، ایف آئی ایچ ہاکی نیشنز کپ کا فائنل ہوئے 16 دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، لیکن پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اب تک اپنی میچ فیس یا الاؤنسز سے محروم ہیں۔یہی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، فائنل تک پہنچ کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، لیکن بدقسمتی سے نہ انہیں اب تک اپنا حق نہیں مل سکا۔

 

حیران کن بات یہ ہے کہ ہر کھلاڑی کو محض 30 ہزار روپے یومیہ میچ الاؤنس دیا جاتا ہے، چاہے وہ پاکستان میں کھیل رہے ہوں یا بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہوں۔اس سے بھی افسوسناک بات یہ ہے کہ تربیتی کیمپ کا الاؤنس اس سے بھی کم ہے، نہ کوئی سینٹرل کنٹریکٹ ہے اور نہ ہی کوئی اضافی مالی سہولت موجود ہے۔

 

علاوہ ازیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو تین ٹریننگ کیمپوں کی ادائیگیاں بھی ابھی تک نہیں ہوئیں۔ذرائع نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہمارے قومی ہیروز کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے اور ناقابل قبول ہے۔

 

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر ہم واقعی پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ اس کا کھویا ہوا مقام دلانا چاہتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے اپنے کھلاڑیوں کو عزت، مستقل مزاجی اور مالی تحفظ دینا ہوگا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تعریف صرف الفاظ تک محدود نہیں ہونی چاہیے، اصل تعریف تب ہے جب وعدے پورے کیے جائیں اور ان نوجوانوں نے اپنا خون پسینہ اس کھیل پر نچھاور کیا ہے، ان کا حق ہے کہ انہیں وقت پر معاوضہ ملے اور سرکاری سطح پر مکمل سپورٹ دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.