اسلام آباد ہائیکورٹ، آئندہ ہفتے 2 ڈویژن اور 8 سنگل بنچ دستیاب، ڈیوٹی روسٹر جاری

0 6

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے دو ڈویژن اور 8 سنگل بنچ دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔ججز روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس محمد آصف آئندہ ہفتے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پہلا ڈویژن بنچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری سے خصوصی اور لارجر بنچ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.