جدہ کیوں پہنچایا؟ متاثرہ مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا

0 116

لاہور سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کے مسافر کو جدہ پہنچانے کا واقعہ، مسافر شاہ زین نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا، مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کے تحت نوٹس بھیجا۔

متاثرہ مسافر نے کہا کہ 7 جولائی 2025 کو ایئرلائنز کی جانب سے ڈیوٹی میں لاپرواہی کے سبب لاہور سے کراچی کی جگہ جدہ پہنچایا۔شاہ زین نے کہا کہ سعودی عرب بغیر دستاویز پہنچںے پر سعودی امیگریشن اتھارٹیز کی جانب سے پوچھ گچھ کے باعث پریشان کن صورتحال کا سامنا رہا۔

لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ نجی ایئرلائن کی غلطی کے باعث اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پر مجبور کیا گیا۔قانونی نوٹس میں مسافر نے ایئر لائن سے سفری اخراجات سمیت جواب طلب کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.