جاپان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

0 141

جاپان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان ایشیئن چیمپئن بننے میں ناکام رہا ہے، فائنل مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-3 سے شکست دے دی ہے، جاپان نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول سکور کیے۔

قبل ازیں، پاکستان نے سیمی فائنل مقابلے میں ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں فائنل مقابلے سے قبل تک ناقابل شکست رہی رہی تھی، پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔

سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 0-9 سے یک طرفہ طور پر مقابلہ اپنے نام کیا، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 3-6 سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ میزبان چین کو پاکستان نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.