6 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

0 8

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل گینیز ورلڈ ریکارڈز میں 30 سیکنڈ میں 30 سٹیپ اپس کا ورلڈ ریکار ڈ بنایا گیا تھا تاہم پشاور کے کم عمر مارشل آرٹسٹ نے شاندار انداز میں 30 سیکنڈ میں 45 سٹیپ اپس مکمل کیے اور گینیز ورلڈ ریکارڈز میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

سفیان محسود اس نئے ریکارڈ کے ساتھ اب 4 عالمی ریکارڈز کے حامل کم عمر پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن چکے ہیں، سفیان محسود اس سے قبل بھارت کے 2 گینیز ورلڈ ریکارڈز سمیت 3 ورلڈ ریکارڈز توڑ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.