رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت سےہی معاملات حل ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایات کےمطابق ہی تحریک چلےگی، انہوں نےکہا ہے پانچ اگست کو تحریک عروج پر ہو گی، عمران خان کی ہدایات کےمطابق آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کوآگےبڑھانےکا کسی اورکواختیارنہیں، امین گنڈا پورسےمیری بات نہیں ہوئی،لاہورمیں پارلیمنٹرینزکا ایونٹ تھا، میری نظرمیں چیف آرگنائزرکوآن بورڈ لینا چاہیے تھا، عالیہ حمزہ کے پاس ایگزیکٹو پاور ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا بہت بڑا حامی ہوں، اگرمذاکرات ہوں گےتو ہر چیز تبدیل ہوسکتی ہے، سیاست میں بات چیت سےہی معاملات حل ہوتے ہیں، مذاکرات انہی سےہونےچاہئیں جن کےپاس طاقت ہو۔
رؤف حسن نے کہا کہ ہماری تحریک شروع ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمان نےکہا تحریک انصاف کےاندرسےتبدیلی آنی چاہیے، تحریک انصاف کےاندرسےتبدیلی کا کوئی چانس نہیں، اگراپوزیشن کےپاس اکثریت ہے تو عدم اعتماد لے آئیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی ممبر نہیں ٹوٹے گا،26ویں ترمیم میں ووٹ دینےوالوں کو سزا دینے میں دیر لگی، پانچ ایم این ایز کو نکالنے میں اتنی دیرنہیں کرنی چاہیےتھی، انہوں نےمزید کہا کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آ رہے ہیں، اُن کے بیٹے تحریک کا حصہ بنیں گے۔
کراچی، تیز رفتار کار ڈرائیوروں نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر مار دیا
شہر قائد میں کار سواروں نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر مار دیا۔پہلا حادثہ بلدیہ سعید آباد تھانہ موچکو کی حدود میں پیش آیا، کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص شناخت 40 سالہ غفور کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فرار کار سوار شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔دوسرا حادثہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے عمران نامی شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔