ایشیاکپ، پاک سری لنکا میچ سے قبل تیز بارش، ٹاس تاخیر کا شکار
گراؤنڈ کو کور سے مکمل طور پر دھانپ دیا گیا ، اگر سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف ایونٹ کے فائنل میں میدان میں اُترے گی۔
سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، اوپنر محمد حارث، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین آفریدی، محمد وسیم جونیءر اور زمان خان شامل ہیں۔
پاکستان نے حارث رئوف ، نسیم شاہ ، فخر زمان، سلمان علی آغا اور فہیم اشرف کو آرام دیا، پاکستان ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹیم میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔
فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رئوف آرام کریں گے، زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔سلمان علی آغا، نسیم شاہ اور حارث رئوف انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔