افغانستان کا آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان، نوین الحق کی واپسی

0 122

ورلڈ کپ کے لئے افغان سکواڈ میں کپتان حشمت شاہدی، ابراہیم زادران، رحمان گرباز، ریاض حسین، نجیب اللہ ، محمد نبی، اکرم علی خیل، عظمت عمرزئی، راشد خان، عبدالرحمان، نور احمد، مجیب الرحمان، فضل فاروقی اور نوین الحق شامل ہیں۔

نوین الحق نے اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل جنوری 2021ء میں کھیلا تھا، انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں ون ڈے کرکٹ سے وقفہ لے لیا تھا تب سے انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

نوین الحق آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے فاسٹ بائولرز فضل الحق فاروقی، عبدالرحمان اور آل رائونڈر عظمت اللہ عمرزئی کے ساتھ افغان بائولنگ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فٹنس مسائل کا شکار ہونے والے عظمت اللہ عمرزئی نے ورلڈ کپ کے لئے سکواڈ میں واپسی کی ہے۔

افغان سپن اٹیک میں راشد خان، محمد نبی، مجیب الرحمن اور نور احمد شامل ہیں۔ آل رائونڈرز گلبدین نائب اور شریف الدین اشرف کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے کریم جنت اور محمد سلیم کو سکواڈ سے باہر کردیا گیا ہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.