
بی جے پی ہندومت کے بر عکس کام کرتی ہے، راہول گاندھی
لوک سبھا کے ممبر راہول گاندھی نے بی جے پی کے گھناوٴنے ہندو نظریہ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گیتا اورمتعدد ہندو کتابیں پڑھی ہیں لیکن بی جے پی کے بیان کردہ ہندو مت کا تذکرہ کہیں نہیں پڑھا۔
میں نے کہیں بھی کسی ہندو رہنما سے نہیں سنا کہ آپ اپنے سے کمزور لوگوں کو دہشت زدہ کریں یا نقصان پہنچائیں جو کہ بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔
بی جے پی جس ہندو قوم پرستی کی بات کرتی ہے وہ دراصل نسلی امتیاز ہے۔بی جے پی کے ممبران کسی بھی قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔
بی جے پی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کچھ بھی کرے گی کہ ہندوستانی ذات پات کے ڈھانچے اور شہر کے سماجی ڈھانچے کو خطرہ نہ ہو۔بی جے پی چند لوگوں کا غلبہ چاہتی ہے ۔