پاکستان کو سستے داموں پیٹرول کی فراہمی جاری رکھیں گے، روسی سفیر

0 126

رواں برس ایک لاکھ ٹن تیل پاکستان کو فروخت کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں،پاکستان میں روس کے سفیر ڈینیلا گانچ

پاکستان اور روس قیمتوں کے معاملے پر بات چیت کر رہے ہیں اور امید ہے کسی ایک قیمت پر جلد اتفاق ہوجائے گا،انہوںنے اس خدشے کو مسترد کردیا کہ روس ، پاکستان کو پیٹرول کی ترسیل جاری نہیں رکھے گا۔

روسی سفیر نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ ہم کسی تیسرے ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خراب کیے بغیر پاکستان کے ساتھ آزادانہ تعلقات رکھنا سیکھ رہے ہیں۔

پاکستان اپنی ضرورت کا 20 فیصد پیٹرول روس سے خریدنے کا خواہاں ہے جس کی وجہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتیں اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.