نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری ، ذخیرہ اندوزوں اور چینی اسمگلروں کے خلاف کارروا ئیاں منظم انداز سے جاری ہیں ۔ ملک میں ر یاست کی عملداری ہر صورت یقینی بنا ئی جائیگی ۔
ان خیالات کا ظہار انہوں نے بجلی چوری ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ انہوں نے کہا ہمیں مہنگائی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے ۔
مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی ضروری تھی اور اسکے لئے اہم اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت صوبوں سے ملکر حکمت عملی طے کریگی ۔
انہوں نے کہا بجلی چوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ملک بھر میں ریاست کی عملداری یقینی بنائے جائے گی ۔