پاکستان کا سعودی عرب میں چھ ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے 22 رکنی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

0 147

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق کھلاڑیوں میں رومیسا خان، نشا اشرف ، مافیہ پروین، ملیکہ احتشام، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان ، نورین بیگ، ماریہ خان، الیہٰہ علا ئوالدین، کائنات بخاری، رامین فرید، ماروی بیگ ، علیزہ صابر، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک، زلفیہ نذیر، عالیہ صادق، انمول ہیرا، سوہا ہرانی اور اسرا خان شامل ہیں۔

ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ عدیل رزقی، گول کیپر کوچ احسن اللہ خان ، میڈیا منیجر حیدر علی، فزیو اقصیٰ اور ٹیم منیجر ایمان احمد شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو گروپ اے میں میزبان سعودی عرب اور ملائیشیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ماریہ خان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گی ، مقومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 21 ستمبر کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ دوسرا میچ 24 ستمبر کو سعودی عرب سے ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.