میٹا نے اوپن اے آئی کے مقابلے میں ایل ایل ایم پرکام شروع کردیا

0 234

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے اے آئی کی ہوشربا مقبولیت کے بعد اسی طرز کا اپنا ذاتی ایل ایل ایم ںظام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق یہ ایک نیا، تیزرفتار اور طاقتور اے آئی سسٹم ہوگا۔ میٹا کے پیشِ نظر اسے اوپن اے آئی کے مقبول ترین چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں مزید بہتر کرکے پیش کرنا ہے۔

اگرچہ میٹا اپنے موجودہ Llama ماڈلز پر کام شروع کرے گا لیکن اس میں مزید جدت پیدا کی جائیں گی۔ توقع ہے کہ اس طرح جنریٹوو اے آئی کی دوڑ مزید بڑھے گی۔

میٹا کے سربراہ مارک زکر برگ نے اس سال ایک منصوبہ شروع کیا تھا جس میں انسانی اظہارات کی طرز پر اے آئی ٹولز کی تیاری شامل ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارک زکربرگ جنریٹوو اے آئی کے بارے میں بہت سنجیدہ ہیں اور اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ میٹاورس پر اپنی توجہ کم کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.