نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج دورہ امریکا کیلیے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔
وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔وزیر اعظم خصوصی طیارے پر آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے امریکا کیلئے روانہ ہوں گے۔