اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کوآئوٹ سورسنگ کے لیے بیرون ملک اجلاس کرنے کا فیصلہ

0 126

اسلام آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کوآئوٹ سورسنگ کے لیے بیرون ملک اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔سی اے اے انتظامیہ نے اسلام آباد ایرپورٹ کی ائوٹ سورسنگ کے لیے 26 ستمبر کو دبئی میں اجلاس طلب۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے لئے بین الاقوامی کمپنیز کو دعوت دے دی گئی ۔سی اے اے انتظامیہ سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ 15 سے 20 سال کے لئے ٹھیکے پر دے گا۔اجلاس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی کمپنیز 19 ستمبر تک آگاہ کرنا ہوگا ۔حکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور کراچی ایرپورٹ کو ائوٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.