شیخ رشید نے بیان اسلام آباد میں دیا مقدمات سندھ و بلوچستان میں کیسے درج ہوگئے؟ عدالت

0 110

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچستان کے مدعی اور کراچی تھانہ موچکو کے آئی او کے وارنٹ جاری کردیے، بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ مدعی غائب ہوگیا، مقدمہ خارج کردیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شیخ رشید نے کراچی اور بلوچستان میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست کی۔

عدالت نے پوچھا کہ اسلام آباد کے واقعے کا مقدمہ دوسرے صوبوں میں کیسے درج ہو سکتا ہے ؟ عدالت نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔
عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر کراچی کے تھانہ موچکو میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور کہا کہ آئی جی سندھ قابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.