غیر شرعی نکاح کیس، عمران خان کی پیشی پر جیل حکام کاعدالت کو خط

0 116

اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے خط لکھ کر عدالت کو آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہوگا۔

انہوں نے سول جج قدرت اللہ کو خط میں لکھا کہ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت پیش نہیں کریں گے، اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیاجائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں اٹک جیل میں زیر حراست ہیں اور سیکرٹ ایکٹ کے تحت عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اٹک جیل میں ان کا ٹرائل کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.