اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت، انتہا پسندی کی گنجائش نہیں، آرمی چیف

0 106

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ اسلام امن کا مذہب ہے، مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قائداعظم کا وژن تھا کہ ملک متحد ہو اور ترقی کرے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ماڈریٹر اور صدر بشپس چرچ آف پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا جب کہ اس موقع پر مسیحی برادری نے انسداد دہشتگردی اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.