عوام وعدہ کریں مجھےکچھ ہوا تو انصاف دلائیں گے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی آنکھوں کے سامنے ايک آزاد پاکستان بنتے ديکھ رہا ہوں۔

0 159

فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ سازش پاکستان کے خلاف امریکا میں تیار ہوئی اور یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے اس سازش کو کامیاب کیا،سازش کرنے والوں سے ملک نہیں سنبھل رہا، روپے کی قدر گر رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے، مرغی کی قیمت دگنی ہوگئی کیوں کہ یہ حمزہ شہباز کا کاروبار ہے۔

عمران خان نے کہا کہ رانا ثنااللہ شکل سے بھی قاتل لگتےہیں، میں نے سنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے صرف 18 قتل کیے لیکن اب پتہ چلا کہ اس نے 22 قتل کیے ہیں، ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی جرم نہ کیا ہو، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی 28 ارب روپے کی چوری تو صرف ایف آئی اے نے پکڑی ہے، بھگوڑا، مفرور اور قانون سے بھاگا ہوا لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے، آصف زرداری سب سے بڑا ڈاکو ہے جو گاڈ فادر بن کر بیٹھا ہے۔

دنیا میں ایک مثال دیں جہاں وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پر کیسز ہوں اور وہ ملک پر مسلط ہوں، ان کاملک پرمسلط ہوناہم سب کی توہین ہے، یہ غدار اور چور ہیں جدھر بھی جائیں گے ان کے خلاف نعرے لگیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل معاشی حالات ہماری حکومت کو ملے، کورونا سے بھارت ميں تباہی ہوئی، معيشت بيٹھ گئی، اللہ کے کرم سے کورونا جيسے بحران سے بھی نکل گئے، سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ماضی ميں جب بھی حکومت گئی مٹھائياں بانٹی گئيں مگر ہماری حکومت گرنے پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، لوگ سازش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انہيں خوف ستانے لگا کہ عوام کا سمندر اسلام آباد آنے والا ہے اسلئے انہوں نے فيصلہ کيا عمران خان کو دنيا سے ہی فارغ کراديں، ميں نے ويڈيو بيان ريکارڈ کراديا ہے، ويڈيو ميں سب لوگوں کا نام ليا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بند کمروں میں سازش کی گئی کہ مجھے قتل کردیا جائے، ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہےاس میں سازش کرنے والے ہر ایک بندےکانام لیا ہے، اگر مجھےکچھ ہوا تو قوم نے مجھےانصاف دلانا ہے، جن جن کےنام لئے ہیں آپ نےایک ایک کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے چيف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں مراسلے سے متعلق بتايا ہے، انہوں نے کہا کہ امريکی عہديدار نے پاکستاني سفير کو دھمکی دی کہ اگر عمران خان کو نہ نکالا تو پاکستان کو مشکل ہوگی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب وزيراعظم کو دھمکی دی گئی، امريکی کون ہوتے ہيں ہميں معاف کرنے والے؟ جو لوگ سپرپاور سے ڈرتے ہيں وہ شرک کرتے ہيں۔ خوف کا بت توڑنا بڑا انسان بننے کے لئے ضروری ہے۔

سپپریم کورٹ کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میر جعفر اورمیر صادق کی وجہ سے چوروں کی حکومت مسلط کی گئی، ہمارے کے خلاف سو موٹو ایکشن لے لیا گیا جیسے ہم نےکوئی بڑا جرم کیاہو، ایف آئی اے کے افسر ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ کیسے ہوا سپریم کورٹ کو اس کا از خودنوٹس لینا چاہیے، اب ایک اور افسر اصغر کو بھی ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے، ایک زہر ایسا بھی ہوتا ہے جو کھانے میں ڈال دیں تو انسان کو ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے۔

سانق وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جن کے لیڈروں کے پیسے ملک سے باہر پڑے ہوں، جن کا پیسہ ملک سے باہر ہو گا وہ کبھی آپ کے مفادات کی حفاظت نہیں کر سکے گا۔

شہباز شریف کا بڑا بھائی فوج کو گالیاں دیتا ہے، شہباز شریف کو جہاں بوٹ نظر آئیں پالش کرنا شروع کر دیتے ہیں، وہ یہ بھی نہیں دیکھتے کہ بوٹ کس کے ہیں۔ یہ اب امریکیوں سے پیسہ مانگیں گے، کہیں گے خدا کے واسطے پیسہ دیدو نہیں تو عمران خان واپس آجائے گا۔ امریکا نےہمیں غلام بنایا ہوا ہے، ہمیں امریکا کی غلامی کبھی قبول نہیں کرنی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.