19ویں ایشین گیمزمینز باسکٹ بال ایونٹ ،سعودی عرب اور چائنیز تائپے کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں داخل

0 103

گونگ زو کینال سپورٹس پارک سٹیڈیم میں جاری ایشین گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں پیر کوچین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز کے باسکٹ بال ایونٹ میں کوارٹر فائنلز کے لئے کھیلے گئے ۔

کوالیفائنگ میچ میں سعودی عرب مینز باسکٹ بال ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ہانگ کانگ کی ٹیم کو 72 کے مقابلے میں 95 باسکٹ پوائنٹ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

ایک اور میچ میں چائنیز تائپے کی ٹیم نے قزاخستان کی ٹیم کو 62 کے مقابلے میں 83باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مینز باسکٹ بال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سعودی عرب کا مقابلہ اردن سے ہوگا جبکہ چائنیز تائپے کا مقابلہ جاپان کی ٹیم سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.