آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ، وارم اپ رائونڈ کے آخری تین میچز کل ہوں گے

0 77

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ آسٹریلیا کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گا، 13ویں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا ۔

میگا ایونٹ سے قبل ورام اپ رائونڈ میں ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، وارم اپ رائونڈ کل منگل کو اختتام پذیر ہوگا اور کل وارم اپ رائونڈ کے آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان گوہاٹی میں کھیلا جائے گا ، دوسرے وارم اپ میچ میں میزبان بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں تھیرو وانا تھاپورام کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔

تیسرا اور ورام اپ رائونڈ کا آخری میچ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کےدرمیان حیدر آباد کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.