سائفر کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت کی ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

0 118

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران ضمانت کی درخواست پر اِن کیمرا سماعت کی ایف آئی اے کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر شاہ خاور نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کو پبلک نہیں کیا جاسکتا، کچھ بیانات اور کچھ مواد ایسا ہےجسے پبلک میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

دوسرے ممالک سے متعلق بیانات بھی عدالت کے سامنے رکھنے ہیں، ایسے بیانات اوپن کورٹ میں سامنے لانے سے دوسرےممالک سے تعلقات خراب ہونےکا اندیشہ ہے۔

اس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ ٹرائل کا معاملہ الگ ہے،کیا ضمانت کی سماعت بھی اِن کیمرا ہو سکتی ہے؟ اس پر وکیل نے کہا کہ مجھے اس حوالے سے تو نہیں معلوم، آپ بھی دیکھ لیجئے گا۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا عندیہ دیا اور کہا کہ لائیو اسٹریمنگ ہوگی ضرور ہوگی۔

ہم نے یہ معاملہ فل کورٹ کے سامنے رکھا ہے، کورٹ کی کارروائی براہ راست بھی ہوگی، ابھی اس پرکمیٹی کام کررہی ہے،بعد ازاں عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر ان کیمرا کارروائی کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.