سائفر کیس، عمران خان اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

0 112

اسلام آباد کی سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

جج نے کہا کہ گواہوں کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے، عدالتی عملے نے وکیل خالد یوسف سے کہا کہ سائفرکیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہوگا، چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی۔

عدالتی عملے نے وکیل کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے،ایف آئی اے نے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.