آسٹریلیا ویمن اور ویسٹ انڈیز ویمن کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 5اکتوبر کو ہو گا
دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ آسٹریلوی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ویسٹ انڈین خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان آسٹریلوی خواتین ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔
تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 5 اکتوبر کو ایلن بارڈر فیلڈ ، برسبین میں کھیلاجائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان برسبین سے ہی تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 8 اکتوبر کو ہوگا۔
دوسرا ون ڈے میچ 12ا کتوبر کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 15 اکتوبر کو جیکشن اوول، میلبورن میں کھیلا جائے گا