ایشین گیمز مینز کرکٹ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل ہوں گے

0 58

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں کوارٹر فائنل رائونڈ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹرفائنل میچز کے مکمل ہونے کے بعد سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گا۔

تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا ۔

19ویں ایشین گیمز میں مختلف ایونٹس کے زبردست مقابلوں کا سلسلہ چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ہے جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایشین گیمز کا مینز کرکٹ ایونٹ ٹاپ ایٹ رائونڈ میں داخل ہوچکا ہے

جس کا تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ کل کھیلا جائے گا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں بنگلہ دیش اور ملائیشیا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

مینز کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز چین کے شہر ہانگ ژو کے پنگفینگ کیمپس کرکٹ فیلڈمیں کھیلے جائیں گے۔ ایشین گیمز کا مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 6 اکتوبر جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل 7 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.