نئے چیئرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال رہے ہیں

0 81

پاکستان آرمی کے حاضر سروس افسر لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

مقامی نیوز چینل کے مطابق نئے چیئرمین نادرالیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر ہلال امتیاز (ملٹری) پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والے فوجی افسر ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریمورٹ سینسگ میں ایم ایس کیا ہے انہیں فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی واشنگٹن سے نیشنل ریسورس سٹریٹجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس کیا، جہاں انہیں ایک ممتاز گریجویٹ قرار دیا گیا۔ اس وقت وہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں ریمورٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں۔

آئی ٹی اور جی آئی ایس افسر کے طور پر یو این ایم ایس میں خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ میجر جنرل کی حیثیت سے وہ ڈی جی کمانڈ کنٹرول کمیونیکیشن کمپیوٹر اینڈ انٹیلی جنس (C-41) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔

اکتوبر 2022 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملنے کے بعد وہ انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے ساتھ کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.