پنجاب کے سرکاری اسپتال تاجر برادری کے حوالے کرنے کا فیصلہ

0 67

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایک بنا بنایا ہسپتال راولپنڈی چیمبر کو دے دیتے ہیں، ہم دیگر اسپتال بھی پبلک سیکٹر کو دینے جارہے ہیں تاکہ تاجر برادری سے چلائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں،راولپنڈی،اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلائے گئے 3 اسٹیشز کی بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ خواتین انٹرپرنیور ڈسپلے سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایک اہم دن ہے پنجاب کابینہ کا اجلاس راولپنڈی میں رکھا تھا۔ اجلاس میں مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے فیصلے کیے، یہ سب ٹیم ورک ہے اسی لیے رزلٹ مل رہا ہے، میں اکیلا کچھ بھی نہیں ہوں،تاجر برادری کو اہم منصب دے رہے ہیں۔

راولپنڈی میں سی وی ڈی لا رہے ہیں، اس سے ترقی میں بہتری آئے گی۔راولپنڈی میں قبرستان کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کو پی کے ایل آئی کے ماتحت کررہے ہیں جبکہ ایک ون ونڈو آپریشن بھی شروع کررہے ہیں۔ ایک بزنس مین کچھ کرنا چاہے تو عوام کو 36 محکموں میں نہیں جانا پڑے گا وقت بھی بچے گا۔

قبل ازیں ملکی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں پنجاب کی نگران بینہ کا اجلاس ہوا،نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کمشنر راولپنڈی کے کمیٹی روم میں صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس کی صدارت کی، راولپنڈی سیف سٹی پروجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کی باضابطہ منظوری دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.