سندھ ہائیکورٹ پبلک پارکس میں داخلہ اور پارکنگ فیس کی وصولی پر برہم

0 106

سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے پبلک پارکس اورپلے گراؤنڈز میں داخلہ فیس ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عدالت نے کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور دیگر اداروں کے تحت چلنے والے پارکس اورپلے گراؤنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔

دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ شہری حکومت کے اداروں نے سب کو گھن چکر بنا رکھا ہے، ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے۔

عدالت نے کہا کہ پبلک پارکس اگر کسی کو لیز پر دیے ہیں تو اس کی بھی فہرست پیش کی جائے،ایم سی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کے ایم سی نو پرافٹ نو لاس پر کام کررہا ہے، ہم نے پارکس میں داخلہ فیس معطل کردی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.