سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف اور جینک سنر چائنا اوپن ٹینس مینز سنگلزفائنل میں پہنچ گئے

0 57

روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف اور اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی کارلوس الکاراز اور جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے ۔

مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ان کا مقابلہ اٹلی کے جینک سنر سے ہوگا۔ اطالوی ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ان کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7) اور 1-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.