افغانستان کی ٹیم ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپٹیشن کے سیمی فائنل میں داخل

0 55

افغانستان کی ٹیم نے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں آئی لینڈرز کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔ سری لنکن ٹیم افغانستان کی طرف سے ملنے والا 117 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 19.1 اوورز میں 108 رنز بناسکی۔

تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان سہان آراچیگے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.3 اوورز میں 116 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے سری لنکن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 117 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت افغانستان ٹیم کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ افغانستان کے نور علی زدران نے 51 رنز سکور کیے ۔شہید اللہ نے 23 رنز بنائے۔سری لنکن ٹیم کے نووان تھشارا نے چار اور سہان آراچیگے نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں سری لنکن ٹیم افغانستان کی طرف سے ملنے والا آسان 117 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔سری لنکن کپتان سہان آراچیگے نے 22 رنز سکور کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.