لاہور، لوگوں کا شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج، نالہ پکا کرنے کا مطالبہ

0 58

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو عوامی رابطہ مہم کے دوران رات کو پرانا کاہنہ فیروز پور روڈ پر روک لیا، کیوں کہ شہباز شریف اسی حلقے این اے 132 سے رکن اسمبلی تھے اسی لیے عوام نے شہباز شریف کے قافلے کو آگے بڑھنے سے روک دیا، انہیں برا بھلا کہا اور راستہ دینے سے انکار کردیا۔

احتجاج میں شامل کچھ بڑوں نے گاڑی کے قریب پہنچ کر شہباز شریف سے بات کی اور لوگوں کو چپ کرانے کی کوشش کی اور شہباز شریف سے روہی نالے کو پکا کرنے کا مطالبہ کیا جس پر شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے لیے وقت دے دیا اور مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں سیکیورٹی اہل کاروں کی مداخلت اور ن لیگی کارکنوں کی مزاحمت کے بعد شہباز شریف وہاں سے نکل جانے میں کامیاب ہوئے۔

دریں اثنا شہباز شریف نے ایک روز قبل گاڑی روکے جانے کے واقعے کی تصدیق کردی۔ اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ کل میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔

اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا ہی نہی بلکہ ان کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.