مقبوضہ کشمیر میں بھارتی میجر کی افسروں اور اہلکاروں پر فائرنگ
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی میجر نے اپنے ساتھی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس میں 6 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ میجر نے کیمپ میں موجود متعدد اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔
مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج میں بدنظمی طول پکڑنے لگی، تھانہ منڈی، راجوڑی کے علاقے میں کیمپ میں موجود بھارتی میجر نے اپنے افسروں اور ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے کیمپ میں موجود متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔
واقعہ راشٹریہ رائفلز میں پیش آیا، جو پہلا نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں اور ساتھیوں کو فائرنگ کرنے کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، پچھلے کچھ سالوں میں اب تک 82 ایسے واقعات ہوئے ہیں۔