گھبراہٹ کی شکار اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہری کو گولی مار کر قتل کردیا

0 113

حماس کے غیر متوقع اور ہلاکت خیز حملے کے دو روز بعد بھی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اوسان بحال نہیں ہوئے ہیں اور اس خوف و دہشت میں وہ اپنے شہریوں کو حماس کا حملہ آور سمجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے اشکلون میں اپنے ہی شہری کو حملہ آور سمجھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ لاش سے نہ تو کوئی اسلحہ برآمد ہوا اور نہ کوئی ایسے شواہد ملے کہ وہ حملہ آور تھا۔

لاش کی شناخت ہوئی تو پتا چلا کہ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص اسرائیلی شہری ہی تھا، اشکلون وہی شہر ہے جہاں حماس کے جنگجو پیراگلائیڈرز اور سمندری راستوں سے پہنچے تھے اور اسرائیلی فوج پر حملہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.