اسرائیلی خواتین کے بدلے فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری
نیوز چینل کے مطابق اسرائیلی خواتین اور بچوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کرایا جائے گا، اسرائیلی قید میں 150 سے زائد فلسطینی بچے اور 30 سے زائد خواتین قید ہیں۔
قطری حکام دوحہ اور غزہ میں حماس کے عہدیداروں سے رابطے میں ہیں اور قطر امریکا کے تعاون سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے ہفتے سے مذاکرات کی ثالثی کر رہا ہے۔
اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کیلئے حماس سے کسی قسم کے مذاکرات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 560 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 900 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔