سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کرانے سے انکار

0 67

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 18 اکتوبر تک قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پیز طلب کر لئے

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی جس میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت میں جواب جمع کرایا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کردیا جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرونِ ملک ٹیلیفونک بات کروانے کی اجازت نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.