آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ،افغانستان کی بھارت کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔
افغان کپتان حشمت اللہ کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد مورال بلند ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشون کی جگہ شردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔
۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزہیں ، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔
میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔
آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔