قانونی دستاویزات کے حامل افغان مہاجرین کو جبری واپس نہ بھیجا جائے،وزارت سیفران

0 100

افغان مہاجرین کی مبینہ گرفتاریوں کے معاملے پر وزرات سیفران نے خط میں لکھا کہ تمام صوبے یقینی بنائیں کہ قانونی افغان مہاجرین کو ہراساں نہ کیا جائے، پروف آف رجسٹریشن اور افغان سیٹیزن کارڈ والوں کو عارضی طور پر رہنے کی اجازت ہے۔

سیفران کے مراسلے کے مطابق قانونی دستاویزات کے حامل مہاجرین کی واپسی رضاکارانہ بنیاد پر ہی ہوسکتی ہے، متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ قانونی افغان مہاجرین کو گرفتار اور ہراساں نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.