عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا،الیکشن کمیشن

0 73

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ضابطہ اخلاق سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تمام سیاسی جماعتوں، خصوصاً پی ٹی آئی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ اٹھایا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد اور غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر وردی والے کو داخل نہ ہونے دیا جائے،اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ پر فیڈ بیک لیا ہے، سیاسی جماعتوں نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو اپنی تجاویز بھی پیش کی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد اور غیر جانبدرانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.