حماس کے حملے، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کرگئی
ٰاسرائیلی بمباری کا جواب دیتے ہوئے حماس نے تل ابیب، عسقلان، اشدود اور سیدروت پر راکٹ برسا دیئے، 22 امریکی شہریوں اور 188 اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ۔
حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی حکام نے تل ابیب کا بین گورین ائیرپورٹ فضائی ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کردیا۔
اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمنی نے بھی اپنے 5 ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دے دیا، تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔