اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ مسلمانوں کیلئےضروری ہو گیا، طاہر اشرفی

0 100

حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں یکجہتی فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وزارت خارجہ کو ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، پاکستان کی جو حیثیت ہے اس کے مطابق ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہم امت کو متحد کرنے کی ہرکوشش کو قبول کریں گے، اسرائیل اپنی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم کر رہا ہے، وقت آگیا ہے کہ اب فلسطین کا معاملہ حل ہو اور کشمیرکا معاملہ بھی حل ہو۔

مسلمان اسرائیلی مصنوعات استعمال کر کے یہودیوں کو ریونیو نہ دیں ،یہ ہی پیسہ امت مسلمہ کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.