جینک سنر نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

0 101

اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کی بدولت روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو فائنل میں ہرا کر چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں جینک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈینیل مدویدیف کو ٹائی بریک پر 6-7(2-7) اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اطالوی فاتح کھلاڑی جینک سنر نے اس سے قبل ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ہسپانوی کارلوس الکاراز کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔

اطالوی ٹینس سٹار کا 2019 کے بعد اس طرح کا پہلا ٹورنامنٹ ہے جو انہوں نے جیتا ہے ، اس فتح کے بعد جینک سنر کے کیریئر اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 9 ہوگئی ہے جبکہ رواں سیزن میں انہوں نے تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.