پسرلا وینکٹا سندھو کا آرکٹک اوپن بیڈ منٹن ویمنز سنگلزکوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

0 63

بھارت کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی پسرلا وینکٹا سندھو بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور کے ارکٹک اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی۔

28 سالہ بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں چائنیزتائپے کی حریف کھلاڑی ہسو وین چی کو0-2 سے شکست دی۔ارکٹک اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے فن لینڈ میں جاری ہیں ۔

فن لینڈ کے شہر ونتا کے انرجیا ایرینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بھارتی پسرلا وینکٹا سندھو نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کی حریف کھلاڑی ہسو وین چی کو سٹریٹ سیٹس میں 11-21 اور 10-21 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کےکوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.