قومی ہاکی چیمپئن شپ، ماڑی پیٹرولیم ، پولیس ، رینجرز نے اور ایئر فورس کی ٹیموں کی جیت

0 67

قومی ہاکی چیمپئن شپ کے دوسرے روز ماڑی پیٹرولیم نے گلگت بلتستان ، پولیس نے خیبرپختونخوا اے ، رینجرز نے خیبرپختونخوا بی اور ایئر فورس نے سندھ بی کو شکست دے دی ۔

پی ایچ ایف اور آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے 67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے لیفٹیننٹ جنرل ندیم اشفاق ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہیں ، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے گلگت بلتستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-15 سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کی طرف سے ارشد نے 4 اور ارباز سفیان نے 3 جبکہ عامر ستار ، حاشر اور علی نے دو ، دو گول کئے ۔ دوسرے میچ پولیس نے خیبر پختونخوا اے کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی ، پولیس کی جانب سے زائد خان نے دو اور جمیل بوستان نے ایک گول کیا ۔

تیسرے میچ میں رینجرز نے خیبرپختونخوا بی کو بآسانی 0-7 سے شکست دے دی ، رینجرز کے توصیف اقبال نے دو جبکہ سلمان ، داؤد ، ذیشان ، احمر اور شارون نے ایک ، ایک گول کیا جبکہ چوتھے میچ میں ائیر فورس نے سندھ بی کے خلاف 0-8 سے فتح حاصل کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.