نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے 4 روزہ دورہ چین کے دوران موٹرویز اور ہائی ویز کے حوالے سے پاکستان اور چین اہم معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق ان معاہدوں پر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت دستخط کیے جائیں گے۔
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 17 سے 18 اکتوبر تک بیجنگ میں منعقد ہونے والا ’تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون‘ میں شرکت کے لیے چین کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم آفس نے گزشتہ روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہا وزیراعظم بی آر ایف کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ’کنیکٹیویٹی اِن اوپن گلوبل اکانومی‘ کے عنوان سے اعلیٰ سطح کے فورم سے خطاب کریں گے۔