وزیراعظم کا کپاس کی کم قیمت پر خریداری کا نوٹس

0 115

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی جانب سے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کپاس کے کسانوں کو سپورٹ کرنے کے لئے کپاس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بعض جگہ کپاس اس سے کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے لیکن اس کاتمام تر فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے۔
وزیراعظم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نوٹس لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی واضح ہدایت ہے کہ کپاس کی خرید حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر ہی ہو تا کہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.