اپنے دفاع کے نام پر اسرائیل غزہ پر بمباری بند کرے، چین

0 134

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئے کارروائیاں ’’اپنے دفاع کے حق‘‘ کے دائرہ کار سے باہر ہوچکی ہیں اور اقوم متحدہ کو اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

چین کے وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اب حماس کے حملے کے جواب میں غزہ کے لوگوں کو اجتماعی سزا دینا بند کرے۔ فریقین صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آئیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ رابطہ اس وقت ہوا جب اسرائیل نے غزہ میں زمینی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جس میں امریکا سے اسرائیل اور حماس تنازع ختم کرانے کے لیے کردار نبھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.