بیجنگ میں نگران وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت

0 83

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور چین کے صدر شی جن پنگ نے بہتر علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے باہمی تعاون پر گفتگو کی۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین قابل اعتماد شراکت دار اور بہترین دوست ہیں،دونوں ممالک کےتعلقات خطےمیں امن واستحکام کا باعث ہیں۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کا مضبوط بھائی،قابل اعتماد دوست اور امن و ترقی میں شراکت دار ہے، چین پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں بہت اہمیت دیتا ہے ،چین، پاکستان کی سالمیت، سرحدوں کے تحفظ وترقی کے حصول میں معاونت کرتا رہے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کے صدر سے بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات کا اعزازحاصل ہوا، چین کے صدر سے پاک چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوؤں پر گفتگو کی اور ہر امتحان میں پوری اترنے والی پاک چین مضبوط دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.