وزارت صحت کو ادویات فلسطین بھجوانے کیلئے اجازت نامہ مل گیا

0 113

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی سامان بھجوایا جارہا ہے جس میں پاکستان نے بھی امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔

وزارت صحت کو اجازت نامہ ملنے کے بعد حکام اب ادویات کی کھیپ این ڈی ایم اے کے سپرد کریں گے، اس کھیپ میں جان بچانے والی ادویات اور سرجری کے آلات فلسطین بھجوائے جا رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 3900 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسپتال کو بھی نہ چھوڑا اور اسپتال پر کی جانے والی بمباری میں 500 فلسطینی شہید ہوئے۔

حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فلسطین کیلئے میڈیکل ٹیم بھجوانے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.