گوجرانوالہ، فیصل آباد ، سرگودھا ،مظفرگڑھ ، بہاولپور ، بہاولنگر ، لودھراں،راجن پور،حافظ آباد سمیت شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔
گوجرانوالہ میں گزشتہ روز احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ بند کرنے والے ساڑھے چار سو سے زائد اساتذہ کے خلاف مقدمات درج کیے گئے اورگھروں پر چھاپے مار کر 15 اساتذہ کو گرفتار بھی کیا گیا۔
تاہم لاہور ہائیکورٹ نے اساتذہ کی نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دے دیے اور پنجاب میں نظر بند 114 اساتذہ کو رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔
اساتذہ نے ٹیچرز کا لیو ان کیشمنٹ نوٹیفکیشن اور پینشن پالیسی میں تبدیلی کے فیصلہ کو فوری واپس لینے اور گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کر لیے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔