پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹس میں مزید پانچ کرکٹرز کو شامل کرنے کا فیصلہ

0 70

سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کرکٹرز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹس میں نئے شامل ہونے والے پانچ کرکٹرز میں ابرار احمد ( سی کیٹگری ) نعمان علی ( سی کیٹگری ) طیب طاہر ( ڈی کیٹگری ) عامر جمال ( ڈی کیٹگری) اور ارشد اقبال ( ڈی )کیٹگری شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور فرسٹ چوائس وکٹ کیپر سرفراز احمد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹگری تبدیل کرتے ہوئے ڈی سے بی کردی ہے۔ سرفراز احمد نے گزشتہ دسمبر میں ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی تھی اور اپنی واپسی کے بعد سے وہ چار ٹیسٹ میچوں میں 61.16کی اوسط سے367 رنز بناچکے ہیں۔

وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی چار اننگز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بناکر پلیئر آف دی سیریز رہے تھے۔ابرار احمد اور نعمان علی جنہیں سی کیٹگری دی گئی ہے گزشتہ ایک سال کے عرصے سے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ریگولر ممبر رہے ہیں۔

سپنر ابرار احمد انگلینڈ کے ڈیبیو کے بعد سے چھ میچوں میں38 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔نعمان علی نے گزشتہ بارہ ماہ کے دوران چار ٹیسٹ میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔عامر جمال ( چار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) ارشد اقبال ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) اور طیب طاہر ( تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ) جنہیں ڈی کیٹگری دی گئی ہے قومی سلیکشن کمیٹی کے پلان میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.